اپنی بیباکی کیلئے مشہور فلم اداکار اور بی جے پی کے ممبرپارلیمنٹ شتر و
گھن سنہا نے کلکتہ بین الاقوامی کتاب میلہ میں منعقد لٹریچر فیسٹول میں
مسجدو مندر کی سیاست کرنے والوں کی سخت تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ ہم انسانیت
نواز ہیں اور اس کیلئے کام کرنا ہماری اخلاقی و سماجی ذمہ داری ہے۔چوتھاکلکتہ لٹریچر فیسٹول میں
شترو گھن سنہا نے گرچے کسی بھی لیڈر کا نام
نہیں لیا مگر ان کا اشارہ اترپردیش انتخابی مہم کے دوران بی جے پی لیڈر کے
بیان کی طرف تھا جس میں انہوں نے رام مندر کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا۔سنہا نے کہا کہ ملک میں اس وقت مندر و مسجد کی سیاست سے کہیں زیادہ غریبی،
سماج کے دبے کچلے افراد اور دیگر افراد کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔